23 دسمبر 2011 - 20:30

راولپنڈی…سپریم کورٹ کے حکم پر الیکشن کمیشن نے ووٹرلسٹوں کی تیاری کیلئے نادرا دفاتر کو اضافہ ذمہ داریاں سونپ دی ہیں ، اِس پر نادرا دفاتر میں شناختی کارڈز کے لئے ٹوکن کا اجراء محدود کردیاگیا ہے۔

ابنا: سپریم کورٹ نے ووٹرلسٹوں سے بوگس اندراج کو نکال کر دُرست فہرستیں شائع کرنے کیلئے الیکشن کمیشن کو 23 فروری تک کی مہلت دے رکھی ہے، آج راولپنڈی میں شناختی کارڈز کی رجسٹریشن کیلئے قائم نادرا کمپلیکس میں آج جب لوگ شناختی کارڈ کی درخواستیں دینے آئے تو بتایاگیاکہ صبح جو ٹوکن جاری ہوئے، اس کے بعد مزید جاری نہیں ہوں گے، نادرا کے عملہ نے بتایاکہ دوپہر 2 بجے تک شناختی کارڈ کیلئے کام ہوگا، اس کے بعد ووٹرلسٹوں کیلئے ڈیٹا کا اندراج کیا جائے گا، اس صورتحال کی وجہ سے شناختی کارڈ کے درخواست گزاروں کو مشکلات کا سامنا رہا۔  ........

/169